Friday, January 10, 2014

بلاغ القرآن : أَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ



بلاغ القرآن : أَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ

Respective Rana Mazhar Sahib!

Salaam un alaikum!

Let us see whether the last messenger Muhammad PBUH had forwarded any Hadith to Umma in the light of the Quran.

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَأَنْتُمْ تَسْمَعُونَ (8:20)

اے ایمان والو! خدا اور اس کے رسول کے حکم پر چلو اور اس سے روگردانی نہ کرو اور تم سنتے ہو ۔ 8/20 Sura Anfaal

O ye who believe! Obey Allah and His Messenger, and turn not away from him when ye hear (him speak).

O'Believers ! follow the guidance of Allah through the messenger and do not deviate from the only one guidance as you are hearing.

Discussion:-

وَلَا تَوَلَّوْا عَنْهُ

The word عَنْهُ HO shows that it is single ,the Quran only. If it was UN HOMA in dual form the we could say that there was also some statement from the messenger forwarded for UMMA!

If some people (Mr Bukhari, Tirmzi etc) had written some statements in the name of the last messengr PBUH as Hadith; that would be association with the Quran. According to the Quran it is SHIRK. We do not do that. If some body is associating them even; will be responsible to answer in the here after.

Regards.

Muhammad Tufail Shad

Tuesday, January 7, 2014

کاریں چلانے والی خواتین کے ہاں جسمانی نقائص والے بچوں کا جنم ہوسکتا ہے



آپ نے طب، شریعت یا حماقت میں سے کس کا مطالعہ کررکھا ہے؟

ڈرائیونگ سے خواتین کی جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے: سعودی عالم

کاریں چلانے والی خواتین کے ہاں جسمانی نقائص والے بچوں کا جنم ہوسکتا ہے

) لیکن گھوڑا، گدھا، اونٹ چلانے سے ٹارزن پیدا ہو سکتے ہیں ۔ (


سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے یا اس پرپابندی برقرار رکھنے سے متعلق بحث جاری ہے اور دونوں فریق خواتین کی ڈرائیونگ کے حق اور مخالفت میں اپنے اپنے دلائل پیش کر رہے ہیں۔

معروف سعودی عالم دین شیخ صلاح الہیضان نے اس موضوع کے ایک مختلف پہلو پر اظہار خیال کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پابندی کو چیلنج کرنے والی خواتین کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے کہ ڈرائیونگ سے ان کی بیضہ دانی، رحم اور کولہے متاثر ہوسکتے ہیں۔

شیخ الہیضان ایک ماہر نفسیات بھی ہیں۔ انھوں نے سعودی نیوز ویب سائٹ ''سبق ڈاٹ او آر جی'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''ڈرائیونگ سے منفی جسمانی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ علم البدن اور عملی طب نے اس پہلو کا مطالعہ کیا ہے اور اس کا حاصل یہ ہے کہ ڈرائیونگ سے از خود بیضہ دانی اور آسن متاثر ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ جو عورتیں مسلسل کاریں چلاتی ہیں، ان کے ہاں مختلف نوعیت کے طبی نقائص کے حامل بچے پیدا ہو سکتے ہیں''۔

سعودی خواتین کے حقوق کی علمبردار ایک تنظیم نے کار ڈرائیونگ کی اجازت کے حق میں ان دنوں ایک مہم برپا کر رکھی ہے اور وہ سعودی خواتین پر زور دے رہی ہے کہ وہ 26 اکتوبر کو کاریں چلانے کے لیے گھروں سے باہر آئیں۔
اب تک گیارہ ہزار سے زیادہ خواتین نے oct26driving.com کے اعلامیے پر دستخط کردیے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ: ''ریاست کی جانب سے بالغ اور ڈرائیونگ کی اہل خواتین پر پابندی کا کوئی واضح جواز پیش نہیں کیا گیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اہل خواتین کا ڈرائیونگ کا امتحان لیا جائے اور جو اس کو پاس کرلیں، انھیں لائسنس جاری کیے جائیں''۔

شیخ الہیضان نے ایسی خواتین پر زور دیا ہے کہ ''وہ اس مسئلے کا حقیقت پسندی سے جائزہ لیں اوردل اور جذبات کے بجائے ذہن سے کام لیں۔ اس کا نتیجہ بُرا ہوگا۔ اس لیے انھیں انتظار کرنا چاہیے اور اس کے منفی پہلوؤں کو ملحوظ رکھنا چاہیے''۔

ٹویٹر پر ردعمل
شیخ الہیضان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر فوری ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور بہت سے سعودیوں نے یہ کہہ کر ان کا مضحکہ اڑایا ہے کہ انھوں نے ''ایک عظیم سائنسی دریافت'' کی ہے۔

بعض نے ان کی شخصی تضحیک کی ہے اور یہ سوال اٹھایا ہے کہ انھوں نے طب، شریعت یا حماقت میں سے کس کا مطالعہ کررکھا ہے؟

لیکن کسی نے ان کے بیان کا سنجیدہ انداز میں جواب نہیں دیا محض جذبات نگاری کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی مذہبی پولیس (محکمہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر) کے سربراہ شیخ عبداللطیف آل شیخ نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ شریعت میں خواتین کی ڈرائیونگ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے تقرر کے بعد سے ان کی پولیس نے کاریں چلانے والی خواتین کو نہیں روکا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ