Wednesday, October 31, 2012

کیا جہاد مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ؟؟؟



کیا جہاد مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ؟؟؟

میں نے اس سوال کا جواب احادیث میں تلاش کیا تو مندرجہ ذیل جواب ملا۔

جہاد فی سبیل اللہ کو ترک کر رکھا ہے۔
ہم زمانہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں یہ کام کر چکے ہیں۔

Friday, October 26, 2012

تجلیات صفدر، جلد ۱ صفحہ ۲۶۴ : قرآن پر نظر عنایت



تجلیات صفدر، جلد ۱ صفحہ ۲۶۴ : قرآن پر نظر عنایت

قرآن پر نظر عنایت

بانی فرقہ (مسعود احمد ) فرماتے ہیں قرآن ہر لحاظ سے ایک مکمل کتاب ہے۔ یہ ایک خوش نما جملہ تو ضرور ہے مگر حقیقت کچھ بھی نہیں۔ نہ نماز کا طریقہ اس میں ہے نہ کسی اور عمل کا اور پھر وہ ہر لحاظ سے مکمل ہے۔ یہ عجیب بات ہے !!!

تفہیم ص ۲۲۶

حُجّت صرف قرآن ہے۔

بسم اﷲ الرحمٰن الر حیم

حُجّت صر ف قرآن ہے !!!

قُلْ فَلِلَّهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ ۖ فَلَوْ شَاءَ لَهَدَاكُمْ أَجْمَعِينَ (6:149)
مفہوم: کہہ دے اے مخا طبِ قرآن کہ حُجت البالغہ صرف اﷲ کا کلام ہے اگر اس کے قانون مشیت نے تمہارے اندر برائی سے اجتناب کو محسوس کیا ،تو تمہیں ہدا یت دی جا ئے گی۔

کہہ دے اے مخا طب قرآن !کہ حجت بالغہ( حقیقت تک پہنچا نے والا) صرف اﷲ کا کلام ہے اگر اس کے قانون مشیت نے تمہارے اندر انابت کو محسوس کیا تو تم سب کوہدا یت دی جاتی۔

ہم قرآن پیش کر تے ہیں جو رو شنی ہے اسے مقید نہیں کیا جا سکتا۔

قرآن احْسَنَ تَفْسِير ہے، اور کافی ہے۔



کیا قرآن Self Explanatory ہے ؟؟؟

ہاں، قرآن احْسَنَ تَفْسِير ہے، اور کافی ہے !!!

وَلَا يَأْتُونَكَ بِمَثَلٍ إِلَّا جِئْنَاكَ بِالْحَقِّ وَأَحْسَنَ تَفْسِيرًا (25:33)
اور یہ لوگ تمہارے پاس جو (اعتراض کی) بات لاتے ہیں ہم تمہارے پاس اس کا معقول اور خوب مشرح جواب بھیج دیتے ہیں (25:33)
اور یہ لوگ تمہارے پاس جو (اعتراض کی) بات لاتے ہیں ہم تمہارے پاس اس کا معقول اور أَحْسَنَ تَفْسِيرًا بھیج دیتے ہیں۔
And no question do they bring to thee but We reveal to thee the truth and the best explanation (thereof). (25:33)

أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَرَحْمَةً وَذِكْرَى لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (29:51)
کیا اُن لوگوں کے لئے یہ کافی نہیں کہ ہم نے تم پر کتاب نازل کی جو اُن کو پڑھ کر سنائی جاتی ہے۔ کچھ شک نہیں کہ مومن لوگوں کے لیے اس میں رحمت اور نصیحت ہے (29:51)
And is it not enough for them that we have sent down to thee the Book which is rehearsed to them? Verily, in it is Mercy and a Reminder to those who believe. (29:51)

لوگ الزام ’قرآن‘ پر دھرتے ہیں۔



لوگ الزام ’قرآن‘ پر دھرتے ہیں !!!
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan
الم
ذَلِكَ الْكِتَابُ لاَ رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِيْنَ
الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّـلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوگوں کی اکثریتقرآنکی عظمت و بلندی کو سمجھ نہ پائی،
اور الزام ’قرآن‘ پر دھر رہے ہیں کہتے ہیں کہ فلاں بات نہی ہے، فلاں حکم نہی ہے، اور بہت سی باتوں کی لسٹیں بنالی ہیں۔
لوگوں نے اپنی خواہشوں کی پیروی کرتے کرتے نہ صرف یہ کہ ’قرآن‘ کی تذلیل کی ہے بلکہ نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر بھی یہ بات کرتے ہیں کہ انھونے وہ بھی حکم دیا جو ’قرانمیں نہی تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور حقیقت یہ ہے کہ
آسمانوں اور زمین میں کوئی ایسی شئے نہی ہے جس کا علم قرآن میں نہ ہو اور کہیں کوئی ایسی بات ، کوئی واقعہ ایسا نہی ہے جو قرآن میں موجود نہ ہو۔
قرآن دلوں کی بہار ہے قرآن میں ہر شئے کا علم ہے، بہترین شفا ہے۔
قرآن بہترین نصیحت و بہترین ھدایت ہے۔
کفر ایک بیماری ہے جو دلوں میں جنم لیتی ہے،قرآنکفر جیسی بیماری کی واحد شفا ہے۔
جس نے قرآن سے محبت اختیار کی اس نے فلاح پائی جو قرآن کو نہ سمجھ سکا وہ برباد ہوگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوگوں کی اکثریت قرآن سے متعلق کہی گئی بے سروپا باتوں پر چل رہے ہیں اور پہلی کہی گئی بے تکی باتوں پر مذید تکے لگا رہے ہیں اور نہی سمجھتے کہ اکثریت گمراہوں کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوگوں کو جب تک معلوم ہوگا تب یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ ’اب بہت دیر ہوچکی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے شک ، اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے اور جب اللہ کسی کو چاہتا ہے تو اس کے دل میں ایک سفید نقطہ لگا دیتا ہے پھر وہ شخص ’حق‘ کی طرف ایسے بڑھنے لگتا ہے جیسے پرندہ اپنے گھونسلے کی طرف بڑھنے میں تیزی کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tuesday, October 23, 2012

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وصیت "قرآن " بنام امت مسلمہ


آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وصیت "قرآن " بنام امت مسلمہ

4 -
وضو کا بیان : (109)
لگن، پیالے اور لکڑی اور پتھر کے برتن سے غسل اور وضو کرنے کا بیان
حدثنا أبو اليمان قال أخبرنا شعيب عن الزهري قال أخبرني عبيد الله بن عبد الله بن عتبة أن عائشة قالت لما ثقل النبي صلی الله عليه وسلم واشتد به وجعه استأذن أزواجه في أن يمرض في بيتي فأذن له فخرج النبي صلی الله عليه وسلم بين رجلين تخط رجلاه في الأرض بين عباس ورجل آخر قال عبيد الله فأخبرت عبد الله بن عباس فقال أتدري من الرجل الآخر قلت لا قال هو علي بن أبي طالب وکانت عائشة رضي الله عنها تحدث أن النبي صلی الله عليه وسلم قال بعدما دخل بيته واشتد وجعه هريقوا علي من سبع قرب لم تحلل أوکيتهن لعلي أعهد إلی الناس وأجلس في مخضب لحفصة زوج النبي صلی الله عليه وسلم ثم طفقنا نصب عليه تلک حتی طفق يشير إلينا أن قد فعلتن ثم خرج إلی الناس
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 196 حدیث مرفوع مکررات 39 متفق علیہ 27 بدون مکرر
ابوالیمان شعیب، زہری، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (آخری مرض میں) بیمار ہوئے اور آپ کا مرض سخت ہو گیا تو آپ نے اپنی بیبیوں سے اجازت مانگی کہ میرے گھر میں آپ کی تیمار داری کی جائے، تو سب نے آپ کو اجازت دے دی، تب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (میرے گھر آنے کے لئے دو آدمیوں کے درمیان میں (سہارا لے کر) نکلے، دونوں پیر (مبارک) آپ کے زمین میں گھسٹتے ہوئے جاتے تھے، عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اور ایک اور شخص کے درمیان آپ نکلے تھے عبیداللہ (جو اس حدیث کے ایک راوی ہیں) کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اس کی خبر دی تو انہوں نے کہا تم جانتے ہو کہ دوسرا شخص کون تھا؟ میں نے کہا نہیں، انہوں نے کہا کہ علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے، عائشہ بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب ان کے گھر آچکے اور آپ کا مرض اور بھی زیادہ ہوا تو آپ نے فرمایا کہ سات مشکیں جن کے بند نہ کھولے گئے ہوں، میرے اوپر ڈال دو، تاکہ میں لوگوں کو کچھ وصیت کروں ( چنانچہ ) اس کی تعمیل کی گئی اور آپ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مخضب میں بٹھلا دیئے گئے، اس کے بعد ہم سب نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوپر پانی ڈالنا شروع کیا جب آپ نے اشارے سے فرمایا کہ بس، اب تم تعمیل حکم کر چکیں (تب ہم نے موقوف کیا) اس کے بعد آپ لوگوں کے پاس باہر تشریف لے گئے۔

Saturday, October 20, 2012

امت کے مرکز سے قرآن پر حملہ : قرآن میں قرائت کے نام سے تحریف



امت کے مرکز سے قرآن پر حملہ

قرآن میں قرائت کے نام سے تحریف

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

پیش لفظ

محترم قارئین!
لاہور پاکستان سے شائع ہونے والے فرقہ اہل حدیث کے ماہوار رسالہ رشدنے اپنی اشاعت ماہ جون 2009ع کے شمارہ میں انکشاف کیا تھا کہ حکومت سعودیہ نے مجمع ملک فہد کے نام سے مختلف قرائات پر مشتمل قرآن حکیم کے چار عدد ایڈیشن شائع کئے ہیں رسالہ کے مضمون کے مطابق ان نسخوں میں قرائتوں کی آڑ میں کئی نئے حروف کا اضافہ بھی ہے اور تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ جسکو انہوں نے جمع کتابی کا نام دے رکھا ہے۔ ہم نے رسالہ کے اس انکشاف پر ایسے ملاوٹی حروف والے مطبوعہ نسخوں کی بہت تلاش کی لیکن کہیں سے بھی وہ نہ مل سکے کسی باخبر آدمی نے بتایا کہ وہ ملاوٹ والے نسخے افریقہ میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اور مجمع ملک فہد کے مطبوعہ قرآنی نسخوں کو دو نام دئے گئے ہیں ایک حفص۔ دوسرا ورش۔ سو حفص نامی نسخے برصغیر اور عرب کے مسلم ممالک میں تقسیم کئے جاتے ہیں اور ورش نامی نسخے جن میں قرائات والے حروف کے نام سے کٹوتی اور ملاوٹ کی ہوئی ہے وہ افریقی ممالک میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔ افریقی ممالک تک تو ہماری رسائی نہیں تھی اب جو دنیا بھر میں امریکہ کی بنائی ہوئی جناب رسول علیہ السلام کے شان اقدس کے خلاف توہین اور گستاخی پر مشتمل فلم کو کمپیوٹر کی انٹرنیٹ کے یوٹیوب پر دکھایا گیا جس کے تفصیل میں ہمیشہ یہ عیسائی اور یہودی لوگ اہل حدیث لوگوں کی مسلمہ کتب احادیث بخاری مسلم وغیرہ کی حدیثوں میں سے گستاخیوں والی اسکرپٹ بناتے ہیں، بہرحال امت مسلمہ کے غیرت مند لوگوں کا ایسی فلم کے خلاف احتجاج کیلئے ایک سمندر اچھل پڑا جو تادم تحریر جاری ہے، سو ایک طرف یہ بحران جاری ہے تو عین ایسے دنوں میں حکومت سعودیہ کے مجمع ملک فہد کا چھپایا ہوا قرائتوں کے نام سے ملاوٹ اور تحریف کردہ ایک نسخہ قرآن کو انٹرنیٹ پر لایا گیا ہے، اس سلسلہ میں میرے دوستوں نے کمپیوٹر سے اس ملاوٹ کردہ قرآن کے ساتھ ایک انگریزی مضمون بھی پرنٹ شدہ ڈاؤن لوڈ کر کے دیا ہے جسکا عنوان ہے :
 
Which – Quran?

یعنی، کونسا قرآن؟

قرآن مفصل ہے کہ مجمل ؟؟؟



قرآن مفصل ہے کہ مجمل ؟؟؟

أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَرَحْمَةً وَذِكْرَى لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (29:51)
کیا اُن لوگوں کے لئے یہ کافی نہیں کہ ہم نے تم پر کتاب نازل کی جو اُن کو پڑھ کر سنائی جاتی ہے۔ کچھ شک نہیں کہ مومن لوگوں کے لیے اس میں رحمت اور نصیحت ہے (29:51)
And is it not enough for them that we have sent down to thee the Book which is rehearsed to them? Verily, in it is Mercy and a Reminder to those who believe. (29:51)

انجمن تحفظ متن قرآن ملت اسلامیہ عالم اسلام



انجمن تحفظ متن قرآن ملت اسلامیہ عالم اسلام

احتجاج احتجاج احتجاج

اٹھو! ورنہ حشر نہ ہوگا پھر کبھی
دوڑو کہ زمانہ چال قیامت کی چل پڑا

حدیث شریف مِثل قران، کتاب اللہ تو نہیں، تو وحی اللہ بھی نہیں ہے !!!



حدیث شریف مِثل قران، کتاب اللہ تو نہیں، تو وحی اللہ بھی نہیں ہے !!!

::::: حدیث شریف مِثل قران ، کتاب اللہ تو نہیں ، لیکن وحی اللہ ہے :::::

قرآن کا دعوی تھا کہ "قرآن کی مثل آیت" بنا کر لاؤ اگر سچے ہو۔ کفار نے "قرآن کی مثل آیت" بنانے کے قرآنی چیلنج کا جواب "قرآن کی مثلہ معہ، وحی غیر متلو، جھوٹی احادیث" بنا کر دیا !!!

تمام منکر حدیث اس حدیث کو مانتے ہیں !!!

18 -
گروی رکھنے کا بیان : (56)
کھجور میں پیوند لگانا

Friday, October 19, 2012

خلاف قرآن جعلی مشاجرات صحابہ اکرام ؓ


خلاف قرآن جعلی مشاجرات صحابہ  اکرام ؓ

مشاجرات صحابہ کس چڑیا کا نام ہے ؟؟؟

قرآن کی شہادت کے باوجود یہ راویوں کی کھیپ اگر اصحاب محمد پر ارتداد اور قرآن میں تبدیلی کی جھوٹی حدیثیں گھڑ کر مشہور کریں تو سمجھ لو کہ ان کو دنیا میں قرآن کے خلاف بے اعتمادی پھیلانی مقصود ہے کہ اس کتاب کے حاملین اگر ایسے ویسے ہیں تو یقیناً کتاب محفوظ نہیں رہی ہوگی۔ اسی لئے تو راویوں اور اس کے ہمنواؤں نے مشہور کر رکھا ہے کہ حضرت عمرؓ نے جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ رجم کی آیت اور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلا کرو۔ یہ دونوں آیتیں پہلے ہم پڑھا کرتے تھے آج کل وہ قرآن میں نظر نہیں آرہی ہیں ۔

Friday, October 5, 2012

طالبان کا تصور اسلام


طالبان کا  تصور  اسلام

اب ہم ان اصطلاحات کا ایک مختصر خاکہ پیش کرتے ہیں جو طالبان نے اپنے مفتوح ملک پر نافذ کیا، اگرچہ یہ مکمل نہیں تاہم اکثر باتیں اس میں آ گئی ہیں تاکہ اس اسلامائیزیشن (Islamization) کا تعارف ہو جائے جس کے لیے یہ جہاد کیا گیا۔