کیا قرآن Self Explanatory ہے ؟؟؟
ہاں، قرآن احْسَنَ
تَفْسِير ہے، اور کافی ہے !!!
وَلَا
يَأْتُونَكَ بِمَثَلٍ إِلَّا جِئْنَاكَ بِالْحَقِّ وَأَحْسَنَ تَفْسِيرًا (25:33)
اور یہ
لوگ تمہارے پاس جو (اعتراض کی) بات لاتے ہیں ہم تمہارے پاس اس کا معقول اور خوب
مشرح جواب بھیج دیتے ہیں (25:33)
اور یہ
لوگ تمہارے پاس جو (اعتراض کی) بات لاتے ہیں ہم تمہارے پاس اس کا معقول اور
أَحْسَنَ تَفْسِيرًا بھیج دیتے ہیں۔
And no question do they bring to thee but We reveal to thee the
truth and the best explanation (thereof). (25:33)
أَوَلَمْ
يَكْفِهِمْ أَنَّا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَرَحْمَةً وَذِكْرَى
لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (29:51)
کیا
اُن لوگوں کے لئے یہ کافی نہیں کہ ہم نے تم پر کتاب نازل کی جو اُن کو پڑھ کر
سنائی جاتی ہے۔ کچھ شک نہیں کہ مومن لوگوں کے لیے اس میں رحمت اور نصیحت ہے
(29:51)
And is it not enough for them that we have sent down to thee the
Book which is rehearsed to them? Verily, in it is Mercy and a Reminder to those
who believe.
(29:51)
تَنْزِيلٌ
مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ (69:43)
یہ تو)
پروردگار عالم کا اُتارا (ہوا) ہے (69:43)
(This
is) a Message sent down from the Lord of the Worlds. (69:43)
وَلَوْ
تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ (69:44)
اگر یہ
پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لاتے (69:44)
And if the messenger were to invent any sayings in Our name, (69:44)
لَأَخَذْنَا
مِنْهُ بِالْيَمِينِ (69:45)
تو ہم
ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے (69:45)
We should certainly seize him by his right hand, (69:45)
ثُمَّ
لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ (69:46)
پھر ان
کی رگ گردن کاٹ ڈالتے (69:46)
And We should certainly then cut off the artery of his heart: (69:46)
فَمَا
مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِينَ (69:47)
پھر تم
میں سے کوئی (ہمیں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا (69:47)
Nor could any of you withhold him (from Our wrath). (69:47)
کتب احادیث کو یہ certificateحاصل نہیں ہے !!!
رَسُولًا
يَتْلُو عَلَيْكُمْ آيَاتِ اللَّهِ مُبَيِّنَاتٍ لِيُخْرِجَ الَّذِينَ آمَنُوا
وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۚ وَمَنْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ وَيَعْمَلْ
صَالِحًا يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ
فِيهَا أَبَدًا ۖ قَدْ أَحْسَنَ اللَّهُ لَهُ رِزْقًا (65:11)
(اور
اپنے) پیغمبر (بھی بھیجے ہیں) جو تمہارے سامنے خدا کی واضح المطالب آیتیں پڑھتے
ہیں تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ہیں ان کو اندھیرے سے نکال کر
روشنی میں لے آئیں اور جو شخص ایمان لائے گا اور عمل نیک کرے گا ان کو باغہائے
بہشت میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہیں ہیں ابد الاآباد ان میں رہیں گے۔
خدا نے ان کو خوب رزق دیا ہے (65:11)
An Messenger, who rehearses to you the Signs of Allah containing
clear explanations, that he may lead forth those who believe and do righteous
deeds from the depths of Darkness into Light. And those who believe in Allah
and work righteousness, He will admit to Gardens beneath which Rivers flow, to
dwell therein for ever: Allah has indeed granted for them a most excellent
Provision.
(65:11)
ثُمَّ
إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ (75:19)
پھر اس
(کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے (75:19)
Nay more, it is for Us to explain it (and make it clear): (75:19)
كِتَابٌ
فُصِّلَتْ آيَاتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ (41:3)
(ایسی)
کتاب جس کی آیتیں واضح (المعانی) ہیں (یعنی) قرآن عربی ان لوگوں کے لئے جو سمجھ
رکھتے ہیں (41:3)
A Book, whereof the verses are explained in detail;- a Qur'an in
Arabic, for people who understand;- (41:3)
وَلَقَدْ
صَرَّفْنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ لِيَذَّكَّرُوا وَمَا يَزِيدُهُمْ إِلَّا
نُفُورًا (17:41)
اور ہم
نے اس قرآن میں طرح طرح کی باتیں بیان کی ہیں تاکہ لوگ نصیحت پکڑیں گے۔ مگر وہ اس
سے اور بدک جاتے ہیں (17:41)
We have explained (things) in various (ways) in this Qur'an, in
order that they may receive admonition, but it only increases their flight
(from the Truth)! (17:41)
وَلَقَدْ
صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ فَأَبَى أَكْثَرُ
النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا (17:89)
اور ہم
نے قرآن میں سب باتیں طرح طرح سے بیان کردی ہیں۔ مگر اکثر لوگوں نے انکار کرنے کے
سوا قبول نہ کیا (17:89)
And We have explained to man, in this Qur'an, every kind of
similitude: yet the greater part of men refuse (to receive it) except with
ingratitude!
(17:89)
وَلَقَدْ
ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَعَلَّهُمْ
يَتَذَكَّرُونَ (39:27)
اور ہم
نے لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں بیان کی ہیں تاکہ وہ
نصیحت پکڑیں (39:27)
We have put forth for men, in this Qur'an every kind of Parable, in
order that they may receive admonition. (39:27)
وَلَقَدْ
صَرَّفْنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ لِلنَّاسِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ ۚ وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ
جَدَلًا (18:54)
اور ہم
نے اس قرآن میں لوگوں (کے سمجھانے) کے لئے طرح طرح کی مثالیں بیان فرمائی ہیں۔
لیکن انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے (18:54)
We have explained in detail in this Qur'an, for the benefit of
mankind, every kind of similitude: but man is, in most things, contentious. (18:54)
وَلَقَدْ
ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ ۚ وَلَئِنْ جِئْتَهُمْ بِآيَةٍ لَيَقُولَنَّ
الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا مُبْطِلُونَ (30:58)
اور ہم
نے لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثال بیان کر دی ہے اور اگر
تم اُن کے سامنے کوئی نشانی پیش کرو تو یہ کافر کہہ دیں گے کہ تم تو جھوٹے ہو
(30:58)
verily We have propounded for men, in this Qur'an every kind of
Parable: But if thou bring to them any Sign, the Unbelievers are sure to say,
"Ye do nothing but talk vanities." (30:58)
قُلْ
هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ
تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ
بَعْضٍ ۗ انْظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْآيَاتِ
لَعَلَّهُمْ يَفْقَهُونَ (6:65)
کہہ دو
کہ وہ (اس پر بھی) قدرت رکھتا ہے کہ تم پر اوپر کی طرف سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے
سے عذاب بھیجے یا تمہیں فرقہ فرقہ کردے اور ایک کو دوسرے (سے لڑا کر آپس) کی لڑائی
کا مزہ چکھادے۔ دیکھو ہم اپنی آیتوں کو کس کس طرح بیان کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ
سمجھیں (6:65)
Say: "He hath power to send calamities on you, from above and
below, or to cover you with confusion in party strife, giving you a taste of
mutual vengeance - each from the other." See how We explain the signs by
various (symbols); that they may understand. (6:65)
وَلَقَدْ
جِئْنَاهُمْ بِكِتَابٍ فَصَّلْنَاهُ عَلَى عِلْمٍ هُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ
يُؤْمِنُونَ (7:52)
اور ہم
نے ان کے پاس کتاب پہنچا دی ہے جس کو علم ودانش کے ساتھ کھول کھول کر بیان کر دیا
ہے (اور) وہ مومن لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے (7:52)
For We had certainly sent unto them a Book, based on knowledge,
which We explained in detail,- a guide and a mercy to all who believe. (7:52)
أَفَغَيْرَ
اللَّهِ أَبْتَغِي حَكَمًا وَهُوَ الَّذِي أَنْزَلَ إِلَيْكُمُ الْكِتَابَ
مُفَصَّلًا ۚ وَالَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْلَمُونَ أَنَّهُ مُنَزَّلٌ
مِنْ رَبِّكَ بِالْحَقِّ ۖ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ (6:114)
(کہو)
کیا میں خدا کے سوا اور منصف تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہاری طرف واضع المطالب
کتاب بھیجی ہے اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب (تورات) دی ہے وہ جانتے ہیں کہ وہ
تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق نازل ہوئی ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں نہ
ہونا (6:114)
Say: "Shall I seek for judge other than Allah? - when He it is
Who hath sent unto you the Book, explained in detail." They know full
well, to whom We have given the Book, that it hath been sent down from thy Lord
in truth. Never be then of those who doubt. (6:114)
يَسْأَلُونَكَ
عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ ۖ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا
أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا ۗ وَيَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ ۗ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ
الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ (2:219)
(اے
پیغمبر) لوگ تم سے شراب اور جوئے کا حکم دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ ان میں نقصان
بڑے ہیں اور لوگوں کے لئے کچھ فائدے بھی ہیں مگر ان کے نقصان فائدوں سے کہیں زیادہ
ہیں اور یہ بھی تم سے پوچھتے ہیں کہ (خدا کی راہ میں) کون سا مال خرچ کریں۔ کہہ دو
کہ جو ضرورت سے زیادہ ہو۔ اس طرح خدا تمہارے لئے اپنے احکام کھول کھول کر بیان
فرماتا ہے تاکہ تم سوچو (2:219)
They ask thee concerning wine and gambling. Say: "In them is
great sin, and some profit, for men; but the sin is greater than the
profit." They ask thee how much they are to spend; Say: "What is
beyond your needs." Thus doth Allah Make clear to you His Signs: In order
that ye may consider- (2:219)
وَاعْتَصِمُوا
بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ
إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ
بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ
فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا ۗ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
(3:103)
اور سب
مل کر خدا کی (ہدایت کی رسی) کو مضبوط پکڑے رہنا اور متفرق نہ ہونا اور خدا کی اس
مہربانی کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت
ڈال دی اور تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک
پہنچ چکے تھے تو خدا نے تم کو اس سے بچا لیا اس طرح خدا تم کو اپنی آیتیں کھول
کھول کر سناتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ (3:103)
And hold fast, all together, by the rope which Allah (stretches out
for you), and be not divided among yourselves; and remember with gratitude
Allah's favour on you; for ye were enemies and He joined your hearts in love,
so that by His Grace, ye became brethren; and ye were on the brink of the pit
of Fire, and He saved you from it. Thus doth Allah make His Signs clear to you:
That ye may be guided. (3:103)
وَهُوَ
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ النُّجُومَ لِتَهْتَدُوا بِهَا فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ
وَالْبَحْرِ ۗ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ (6:97)
اور
وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے ستارے بنائے تاکہ جنگلوں اور دریاؤں کے اندھیروں میں
ان سے رستے معلوم کرو۔ عقل والوں کے لئے ہم نے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کردی
ہیں (6:97)
It is He Who maketh the stars (as beacons) for you, that ye may
guide yourselves, with their help, through the dark spaces of land and sea: We
detail Our signs for people who know. (6:97)
وَهُوَ
الَّذِي أَنْشَأَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ فَمُسْتَقَرٌّ وَمُسْتَوْدَعٌ ۗ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ
يَفْقَهُونَ (6:98)
اور
وہی تو ہے جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا۔ پھر (تمہارے لئے) ایک ٹھہرنے کی جگہ
ہے اور ایک سپرد ہونے کی سمجھنے والوں کے لئے ہم نے (اپنی) آیتیں کھول کھول کر
بیان کردی ہیں (6:98)
It is He Who hath produced you from a single person: here is a
place of sojourn and a place of departure: We detail Our signs for people who
understand.
(6:98)
وَهُوَ
الَّذِي أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ نَبَاتَ كُلِّ شَيْءٍ فَأَخْرَجْنَا
مِنْهُ خَضِرًا نُخْرِجُ مِنْهُ حَبًّا مُتَرَاكِبًا وَمِنَ النَّخْلِ مِنْ
طَلْعِهَا قِنْوَانٌ دَانِيَةٌ وَجَنَّاتٍ مِنْ أَعْنَابٍ وَالزَّيْتُونَ
وَالرُّمَّانَ مُشْتَبِهًا وَغَيْرَ مُتَشَابِهٍ ۗ انْظُرُوا إِلَى ثَمَرِهِ إِذَا أَثْمَرَ
وَيَنْعِهِ ۚ إِنَّ فِي ذَلِكُمْ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (6:99)
اور
وہی تو ہے جو آسمان سے مینھ برساتا ہے۔ پھر ہم ہی (جو مینھ برساتے ہیں) اس سے ہر
طرح کی روئیدگی اگاتے ہیں۔ پھر اس میں سے سبز سبز کونپلیں نکالتے ہیں۔ اور ان
کونپلوں میں سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے گابھے
میں سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار جو ایک دوسرے سے
ملتے جلتے بھی ہیں۔ اور نہیں بھی ملتے۔ یہ چیزیں جب پھلتی ہیں تو ان کے پھلوں پر
اور (جب پکتی ہیں تو) ان کے پکنے پر نظر کرو۔ ان میں ان لوگوں کے لئے جو ایمان
لاتے ہیں (قدرت خدا کی بہت سی) نشانیاں ہیں (6:99)
It is He Who sendeth down rain from the skies: with it We produce
vegetation of all kinds: from some We produce green (crops), out of which We
produce grain, heaped up (at harvest); out of the date-palm and its sheaths (or
spathes) (come) clusters of dates hanging low and near: and (then there are)
gardens of grapes, and olives, and pomegranates, each similar (in kind) yet
different (in variety): when they begin to bear fruit, feast your eyes with the
fruit and the ripeness thereof. Behold! in these things there are signs for
people who believe. (6:99)
وَتَمَّتْ
كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلًا ۚ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (6:115)
اور
تمہارے پروردگار کی باتیں سچائی اور انصاف میں پوری ہیں اس کی باتوں کو کوئی بدلنے
والا نہیں اور وہ سنتا جانتا ہے (6:115)
The word of thy Lord doth find its fulfilment in truth and in
justice: None can change His words: for He is the one who heareth and knoweth
all.
(6:115)
وَمَا
كَانَ هَذَا الْقُرْآنُ أَنْ يُفْتَرَى مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلَكِنْ تَصْدِيقَ
الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِنْ رَبِّ
الْعَالَمِينَ (10:37)
اور یہ
قرآن ایسا نہیں کہ خدا کے سوا کوئی اس کو اپنی طرف سے بنا لائے۔ ہاں (ہاں یہ خدا کا
کلام ہے) جو (کتابیں) اس سے پہلے (کی) ہیں۔ ان کی تصدیق کرتا ہے اور ان ہی کتابوں
کی (اس میں) تفصیل ہے اس میں کچھ شک نہیں (کہ) یہ رب العالمین کی طرف سے (نازل
ہوا) ہے (10:37)
This Qur'an is not such as can be produced by other than Allah; on
the contrary it is a confirmation of (revelations) that went before it, and a
fuller explanation of the Book - wherein there is no doubt - from the Lord of
the worlds.
(10:37)
إِنَّ
عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ (75:17)
اس کا
جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے (75:17)
It is for Us to collect it and to promulgate it: (75:17)
فَإِذَا
قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ (75:18)
جب ہم
وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو (75:18)
But when We have promulgated it, follow thou its recital (as
promulgated): (75:18)
ثُمَّ
إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ (75:19)
پھر اس
(کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے (75:19)
Nay more, it is for Us to explain it (and make it clear): (75:19)
إِنَّا
أَنْزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ (12:2)
ہم نے
اس قرآن کو عربی میں نازل کیا ہے تاکہ تم سمجھ سکو (12:2)
We have sent it down as an Arabic Qur'an, in order that ye may
learn wisdom. (12:2)
فَإِنَّمَا
يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِينَ وَتُنْذِرَ بِهِ قَوْمًا
لُدًّا (19:97)
(اے
پیغمبر) ہم نے یہ (قرآن) تمہاری زبان میں آسان (نازل) کیا ہے تاکہ تم اس سے
پرہیزگاروں کو خوشخبری پہنچا دو اور جھگڑالوؤں کو ڈر سنا دو (19:97)
So have We made the (Qur'an) easy in thine own tongue, that with it
thou mayest give Glad Tidings to the righteous, and warnings to people given to
contention.
(19:97)
وَكَذَلِكَ
أَنْزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا وَصَرَّفْنَا فِيهِ مِنَ الْوَعِيدِ
لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ أَوْ يُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا (20:113)
اور ہم
نے اس کو اسی طرح کا قرآن عربی نازل کیا ہے اور اس میں طرح طرح کے ڈراوے بیان
کردیئے ہیں تاکہ لوگ پرہیزگار بنیں یا خدا ان کے لئے نصیحت پیدا کردے (20:113)
Thus have We sent this down - an arabic Qur'an - and explained
therein in detail some of the warnings, in order that they may fear Allah, or
that it may cause their remembrance (of Him). (20:113)
قُرْآنًا
عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِي عِوَجٍ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ (39:28)
یہ)
قرآن عربی (ہے) جس میں کوئی عیب (اور اختلاف) نہیں تاکہ وہ ڈر مانیں (39:28)
(It is)
a Qur'an in Arabic, without any crookedness (therein): in order that they may
guard against Evil. (39:28)
فَإِنَّمَا
يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ (44:58)
ہم نے
اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں (44:58)
Verily, We have made this (Qur'an) easy, in thy tongue, in order
that they may give heed. (44:58)
No comments:
Post a Comment