احادیث دجال کا تحقیقی مطالعہ تالیف : شبیر احمد ازہر میرٹھی
احادیث دجال کا تحقیقی مطالعہ
خروج
دجال،ظہورمہدی اور نزول مسیح پر تحقیقی گفتگو
تالیف : شبیر احمد ازہر میرٹھی
محترم
جناب رانا صاحب
اسلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
آپ کے مرسلہ لنک پر پورا مباحثہ دیکھا جس کا عنوان تھا (اللہ
کی قسم ابن صیاد ہی دجال تھا ) اصل بات یہ ہے کہ
لوگوں کو اس بارے میں زبردست کنفیوژن ہے۔ بڑے محدثین
اسی کنفیوژن کا شکار رہے ہیں۔ اس بارے میں انتہائی مدلل گفتگو علامہ شبیر احمد ازہر میرٹھی ؒ اپنی دو کتابوں میں کر چکے ہیں۔ ایک
کتاب ہے احادیث دجال کا تحقیقی مطالعہ اور دوسری ہے صحیح
بخاری کا مطالعہ (قسط دوم) یہ دونوں کتابیں
پاکستان میں آپ کو دارالتذکیر لاہور میں ملیں گی اور انٹرٹیٹ پر بھی
دستیاب ہیں۔ علامہ نے دجال اور ابن صیاد یا ابن صائدکے سلسلہ کی جملہ روایات پر جو بخاری مسلم ابوداود اور دوسری کتب حدیث میں موجود ہیں، ان سب پر مسلمہ اصول حدیث اور اصول روایت و درایت کی روشنی میں
جائزہ لیا ہے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے۔ ان دو کتابوں کو حاصل کرکے ان کے متعلقہ اقباسات آ پ اپنے سائٹ پر ڈال سکتے ہیں۔
ڈاکٹرمحمدغطریف
شہباز ندی
Foundation
for Islamic Studies New Delhi
No comments:
Post a Comment