وہ کبھی بھی ہمارے
کمنٹس نشر نہیں کریں گے، ان شاء
اللہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کمنٹس آپشن آن بھی ہو تو بھی اپنے ذاتی بلاگ میں کمنٹ پبلش کرنے کی صلاحیت تو بلاگ والے کے پاس ہی ہوتی ہے
یہ صاحب کسی کی کتابوں کا چربہ پھیلانے پر مامور ہیں اور اتنی علمی اور اخلاقی جرات نہیں رکھتے کہ ان کی نشر کردہ خرافات کا علمی جواب بھی نشر کر سکیں اور اتنا علم بھی نہیں رکھتے کہ اُن جوابات کے سامنے کچھ علمی بات لا سکیں سوائے انہی خرافاتی کتابوں کے مندرجات کے کاپی پیسٹ کے ان کے بس میں کچھ اور نہیں ،
کافی عرصہ میں نے پاک نیٹ پر ان کے ساتھ بڑی محبت اور عزت کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کی اور دیگر کئی بھائیوں نے بھی لیکن ان پر عزت افزائی کا کچھ مثبت اثر نہیں ہوا،
فی الحال پاک نیٹ
والوں نے انہیں بین کر رکھا ہے،
پس اس بلاگ میں اپنی
طبع آزامائی کا شوق پورا کر رہے ہیں،
میں اللہ تبارک وتعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے یہ دعویٰ کرتا ہوں کہ یہ رانا عمار اور وہ لوگ جن کی خرافات یہ نشر کرتے ہیں، اللہ کی کتاب کی معنوی تحریف کر کر کے اللہ کے حبیب محمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی سنت مبارکہ اور اُمت کے أئمہ کرام رحمہم اللہ کے خلاف نا زیبا باتیں نشر کرتے ہیں وہ کبھی بھی ہمارے کمنٹس نشر نہیں کریں گے اور نہ ہی کبھی اپنی خرافات کی حدود سے باہر نکل اسلامی علوم کے قوواعد و ضوابط کے مطابق بات کریں گے ان شاء اللہ
والسلام علیکم۔
Adil Suhail Zaffar
No comments:
Post a Comment