Friday, December 28, 2012

خدا کی لعنت



﴿ خدا کی لعنت
٭ مومنو! خدا کے مدد گار بن جاؤ جیسے عیسی ابن مریم نے حواریوں سے کہا کہ (بھلا) کون ہیں جو خدا کی طرف (بلانے میں) میرے مددگار ہوں؟ حواریوں نے کہا کہ ہم خدا کے مددگارہیں۔۔۔۔         (پارہ نمبر 28، سورۃالصف آیت نمبر 14) ٭ ۔۔۔۔ہم نے قرآن سمجھنے کے لئے آسان کردیا ، توکوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟   (پارہ نمبر 27سورة القمر، آیت نمبر 40,32,22,17

﴿عزت سے جینے کا  کیا حق ہے

قرآن بے سمجھے پڑھنا پڑھانا ، کیا سنتِ رسولؐ ہے
ہر کتاب سمجھ کر مگرقرآن بے سمجھے پڑھنا ،  کہاں کا اصول  ہے 

قرآن ہے دنیا میں خدا کی کتاب ، اس میں کیا شک ہے
اِسے بےسمجھے پڑھ پڑھا کے ، عزت سے جینے کا کیاحق ہے

قرآن کی ناقدری ہم نے کی ، ذلت نے ہمیں ڈھانپ لیا
شیطان نے ہماری کمزوری کو ، خوب اچھی طرح بھانپ لیا

زندگی کے ہر میدان میں ہم ، خوب مار کھا رہے ہیں
رِستے زخم ہمارے ، ہمیں خوابِ خرگوش سے جگا رہے ہیں

ہم خود نہ جاگے تو کوئی اور جگانے نہ آئے گا 
شیطان خوشی سے بیٹھا ، خوشی کے نغمے گائے گا

شیطان تو بدنام ہے ہی ، ہم بھی کچھ کم نہیں
قرآن بےسمجھے پڑھنے پڑھانے کا ، ذرا بھی غم نہیں

اے مسلمان آنکھیں کھول ، تیرے لُٹ رہے ہیں دونوں جہان
پڑھ ترجمہ ، سمجھ قرآن ،
کر اصلی کام کی طرف دھیان

﴿ خدا کی لعنت
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
٭ جو لوگ ہمارے حکموں اور ہدایتوں کو جو ہم نے نازل کی ہیں چھپاتے ہیں،       باوجودیکہ  
ہم نے لوگوں کے لیے اپنی کتاب میں کھول کھول کر بیان کر دیا ہے۔(تو)  ایسوں پر
خدا اور تمام لعنت
 کرنے والے لعنت کرتے ہیں۔
 (پارہ نمبر 2،سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 159)

٭  ٭  ٭  ٭  ٭  ٭  ٭
٭ ہاں جو توبہ کرتے ہیں اور اپنی حالت درست کر لیتے اور صاف صاف بیان کر دیتے ہیں تو میں ان کے قصور معاف کر دیتا ہوں اور میں بڑا معاف کرنے والا (اور) رحم والا ہوں۔
 (پارہ نمبر 2،سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 160)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سوال:    کيا  آ پ سے   مند رجہ ذيل آيت چھپا ئی  تو نہيں  گئی ؟

٭۔۔۔( قیامت کے دن ) پیغمبر (حضرت محمدﷺ) کہیں گے کہ "اے پروردگار ! میر ی قوم نے اِس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا "
(پارہ نمبر18،  سورۃ الفرقان، آیت نمبر 30)

ضروری وضاحت:    مندرجہ بالاتحریر میں  جو کچھ کہا گیا ہے وہ صرف    مکمل قرآن   سمجھ کر پڑھنے کی ترغیب اور ایک یاددہانی  ہے۔  باقی نماز، روزہ ، حج ،زکٰوۃ جیسے مسائل کے لیے علماءکرام سے رابطہ رکھیں۔ لیکن    مکمل قرآن   ہر صورت خود سمجھ کر پڑھیں تاکہ خدا کا خالص اور مکمل پیغام آپ تک پہنچ سکے۔چاہے ترجمہ پڑھیں یا عربی سیکھیں۔ اور اگر قرآن سمجھنے کے لیے چودہ علم حاصل کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں توچودہ علم حاصل کریں یا کسی ماہر اُستاد کی ضرورت محسوس کرتےہیں تو اُس کی شاگردی اختیار کریں۔اگر آپ نے  مکمل قرآن  اچھی طرح سمجھ کر پڑھ لیا تو   آپ   فرقہ واریت کے عذاب   سے نکل آئیں گے اور دین کے  معاملے میں   کو ئی بھی فرقہ پرست     آپ  کوورغلا  نہیں سکے گا،    انشاءاللہ۔اپنی غلطی کو تسلیم کر نا انسانیت ہے جیسا کہ حضرت آدم ؑ اور اماں حوّا  نے کیا ۔ اپنی غلطی پر ڈٹ جانا اور ٹھیک ثابت کرنے کے لیے عذر گھڑنا شیطانیت ہے جیسا کہ شیطان نے کیا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین ثم آمین)

نا صر محمود ( پروموٹر : ترجمہ ءقرآن)
جنوری  2013

No comments:

Post a Comment