کمتر سی
لائبریری از مستنصر حسین تارڑ
(نیویارک
کے سو رنگ از مستنصر حسین تارڑ ، صفحہ ۳۸۰)
جب میں نیویارک پبلک لائبریری کے وسیع ہال میں داخل ہوا ہوں .. تو بلند چھت تلے ، اس سے لٹکتے عظیم فانوسوں کی روشنی میں پرانی طرز کے ٹیبل لیمپوں تلے کھلی کتابوں پر جھکے .. عقیدت اور احترام سے جیسے وہ علم کی دیوی کے آگے سجدہ ریز ہورہے ہوں ہزاروں افراد کو ایک خودفراموشی کے خمار میں گم پایا تو واقعی میری آنکھوں میں نمی آگئی کہ ہم ایسے کیوں نہیں رہے .. ہم مذہبی اجتماعوں میں لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوکر گڑگڑا کر مختلف دعائیں مانگنے کے بعد اپنے فرض سے سبکدوش ہوجاتے ہیں .. اگر وہ لاکھوں لوگ ایک ایک کتاب خرید کرعلم کا ایک ایسا معبد تعبیر کرلیں تو کچھ حرج ہے .. ویسے ہم تنگ نظری ، تعصب اور اپنے ہی عقیدے کے لئے پرجوش ہوکر جام شہادت نوش کرنے والوں کے مدرسوں کی تو دل کھول کر مدد کرتے ہیں کہ اس میں ثواب کی سہولت ہے .. اور ایک ایسی نہ سہی اس سے کہیں کمتر سی لائبریری بنانے کے لئے مدد کرنا اس لیے کار بیکار ہے کہ اس میں ثواب کی گنجائش دکھائی نہیں دیتی ..”

No comments:
Post a Comment