اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اور ( قیامت کے دن ) پیغمبر (حضرت محمد ؐ )
کہیں گے کہ "اے پروردگار ! میر ی قوم نے اِس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا "
(پارہ نمبر18، سورۃ الفرقان، آیت نمبر 30)
﴿ سجے ہیں صرف جسم ، دل
آباد ہی نہیں ﴾
نبیؐ نے
دین کو ، نہ ذریعہ معاش بنایا
نہ کسی سے مانگا ، نہ کسی کا کھایا
نہ کسی سے مانگا ، نہ کسی کا کھایا
اصحابِ
رسولؐ کا بھی ، تو یہی حال تھا
خدا کے لیے جان اور اپنا مال تھا
خدا کے لیے جان اور اپنا مال تھا
قرآن خوب
سمجھ کر وہ ، صبح و شام پڑھتے
تھے
نہ کہانیاں سنتے ، نہ فرضی قصے گھڑتے تھے
نہ کہانیاں سنتے ، نہ فرضی قصے گھڑتے تھے
یہ سنتیں
کسی کو ، یاد ہی نہیں
سجے ہیں صرف جسم ، دل آباد ہی نہیں
سجے ہیں صرف جسم ، دل آباد ہی نہیں
آیا بڑا
اُمیدوار ، جنت کے تاج کا
قرآن کے بغیر ، تُو نہ کام کا نہ کاج کا
قرآن کے بغیر ، تُو نہ کام کا نہ کاج کا
سچی باتیں
سُن کر ، غصہ تو آتا ہے
ترجمے کے بغیر ، قرآن سمجھ کب آتا ہے
ترجمے کے بغیر ، قرآن سمجھ کب آتا ہے
(ضروری وضاحت: مندرجہ بالاتحریر میں
جو کچھ کہا گیا ہے وہ صرف قرآن سمجھ کر پڑھنے کی ترغیب اور ایک
یاددہانی ہے۔باقی نماز، روزہ ، حج
،زکٰوۃ جیسے مسائل کے لیے علماءکرام سے رابطہ رکھیں۔لیکن مکمل قرآن ہر
صورت خود سمجھ کر پڑھیں تاکہ خدا کا خالص اور مکمل پیغام آپ تک پہنچ سکے۔چاہے
ترجمہ پڑھیں یا عربی سیکھیں۔ اور اگر قرآن سمجھنے کے لیے چودہ علم حاصل کرنے کی
ضرورت محسوس کرتے ہیں توچودہ علم حاصل کریں یا کسی ماہر اُستاد کی ضرورت محسوس
کرتےہیں تو اُس کی شاگردی اختیار کریں۔اگر آپ نے مکمل قرآن اچھی طرح سمجھ
کر پڑھ لیا تو آپ فرقہ واریت کے عذاب سے
نکل آئیں گے اور دین کے معاملے میں کو ئی
بھی فرقہ پرست آپ کوورغلا نہیں سکے گا، انشاءاللہ۔اپنی غلطی کو تسلیم کر
نا انسانیت ہے جیسا کہ حضرت آدم ؑ اور اماں حوّا
نے کیا ۔ اپنی غلطی پر ڈٹ جانا اور ٹھیک ثابت کرنے کے لیے عذر گھڑنا
شیطانیت ہے جیسا کہ شیطان نے کیا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین ثم
آمین)
نا صر محمود ( پروموٹر : ترجمہ ءقرآن)
ستمبر 2012
No comments:
Post a Comment