Saturday, August 11, 2012

شرک شرارے از قلم : ناصر محمود


شرک  شرارے

نبی تو آئے تھے شرک مٹانے ، خدا کی طرف جھکانے کو
خدا کے لیے باتیں بتائیں ، نہ لوگوں سے میٹھا کھانے کو

کوئی پوجے چڑھتے سورج کو ، کوئی پوجے چندا ماموں کو
کوئی پیٹ پجاری ہے ، وہ پوجے میٹھے آموں کو

کوئی پوجے آگ انگاروں کو ، کوئی پوجے رات ستاروں کو
کوئی پوجے خدا کے پیاروں کو ، نہ جانے شرک شراروں کو

قرآن سے دوری لے ڈوبی ہے ، میرے پیارے یاروں کو
ترجمہ پڑھ کر قرآن کو سمجھیں  ،  جو مٹا دے گناہ کے انباروں کو

از قلم : ناصر محمود

3 comments:

  1. رانا صاحب اگر آپ اپنی سچائی پر مطمئن ہیں تو میرے جوابات بھی یہاں نشر کیوں نہیں کرتے ؟
    یہ لیجیے اس بے تکے سے کلا کا ایک جواب اسی کے انداز میں
    جی ہاں نبی تو آئے تھے شرک مٹانے کو ::: اللہ کے سوائے ہر باطل معبود جھٹلانے کو
    یہ قران فہم ہیں جلاتا نہیں شِرک شرارہ انہیں ::: خلاف قران جانتے نہیں خدا کے نام ماتھا ٹِکانے کو
    کوئی پوجے اپنی سوچ و فِکر کو ::: کوئی پوجے اپنے نفس کی ھویٰ کو
    کوئی پوجے جہالت زدہ فلسفہ و منطق کو ::: قران فہم کیا سجھتے نہیں لا ینطق عن الھویٰ کو
    کوئی پوجے الفاظ کی غلط تقسیم کو ::: کوئی پوجے روایات کی تردید کو
    کوئی پوجے نؤمن ببعض و نکفر ببعض کی تنظیم کو ::: کوئی سمجھے قران فہمی رسول کی تردید کو
    قران سے دوری لے ڈوبی ہے ::: قران فہمی کے دعوی داروں کو
    ترجمہ پڑھ کر قران کو جےس سمجھے ::: اللہ سمجھے رسول کے ایسے غداروں کو

    ReplyDelete
    Replies
    1. ترجمہ پڑھ کر قران کو جیسے سمجھے ::: اللہ سمجھے رسول کے ایسے غداروں کو

      Delete