Showing posts with label لونڈی. Show all posts
Showing posts with label لونڈی. Show all posts

Sunday, August 26, 2012

ابراہیم علیہ السلام سے منسوب تین جھوٹ پر تحقیق


ابراہیم علیہ السلام سے منسوب تین جھوٹ پر تحقیق

ان  راویوں کو کیا کہیں کہ انہوں نے تو ابو الانبیاء حضرت ابراہیم ؑ  کو بھی نہیں بخشا۔

حضرت ابراہیم ؑ کو بھی صحیح بخاری میں راوی نے جھوٹا لکھ دیا ہے۔

ملاحظہ فرمائیں۔

عن ابی ہریرہ لم یکذب ابراہیم الاثلاث کذبات بینما ابراہیم مربجبار و معہ سارہ  فذکر الحدیث  فاعطاہا ھاجر قالت کف اللہ ید الکافر واخدمنی  ا جٰر قال ابو ہریرہ فتلک امکم یابنی ماء السماء ۔
 حدیث نمبر 75 باب نمبر 42 کتاب النکاح بخاری ۔

ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ ابراہیم ؑ نے تین جھوٹ سے زیادہ نہیں بولے ۔
 اس حال میں کہ ابراہیم ؑ گزر رہے تھے کسی جابر کے ہاں سے اور اس کے ساتھ اس کی اہلیہ سارہ بھی تھیں۔
 آگے باقی ساری حدیث بیان کی پھر عطا کی سارہ کو ھاجرہ ۔
 سارہ نے کہا کہ میری خدمت کے لئے اس جابر نے اجرت دی ۔
 ابو ہریرہ نے کہا پھر یہی ہے تمہاری ماں اے آسمانی پانی کی اولاد ۔