Thursday, April 4, 2013

بے سمجھی تلاوتِ قرآن

﴿ بے سمجھی تلاوتِ قرآن ﴾

کس شان سے نکلا تھا راہنمائی کے لیے ، سرزمین ِ عرب سے یہ قرآن
جس مصیبت سے ہے اب اس کا مقابلہ ، وہ ہے بےسمجھی تلاوتِ قرآن

بے سمجھے یہ پڑھا جاتا ہے ، سُن کے عقل ہے حیران
کہ کیسا ہے مسلمان جو بنا بیٹھا ہے ، قرآن کا نگہبان

صبح و شام گُونج اُٹھتی ہیں مسجدیں ، بےسمجھی تلاوتِ قرآن سے
بغیر سمجھے کام کرنا بھی کوئی کام ہے ، ذرا بتاؤ ایمان سے

آیا تھا قرآن انسانوں کے سمجھنے اور راہنمائی کے لیے
مسلمان پڑھ رہا ہے اِسے ، صرف ثواب اور دوائی کے لیے

جس مقصد کے لیے نازل ہوا تھا یہ ، مسلمان اُس سے ہٹ گیا ہے
دنیا کا ہو گیا ہے وہ ، رابطہ اُس کا خدا سے کٹ گیا ہے

اے مسلمان آنکھیں کھول ، شیطان جیت رہا ہے بازی
قرآن تُو نے سمجھا نہیں ، بنا بیٹھا ہے مفت میں قاضی

مکمل سچی ، سب سے آسان ، کتاب سے مذاق کیوں کرتا ہے
پڑھ ترجمہ ، سمجھ قرآن ، جہالت کے اندھیرے میں کیوں مرتا ہے

دنیا میں جو ذلت کمائی ، کیا تیرے لیے نہیں کافی
آج سجدہ کر تُو سچے دل سے ، مانگ خدا سے معافی

(
ضروری وضاحت: مندرجہ بالااشعار میں دیا گیا پیغام، صرف ایک یاد دہانی اور ترغیب ہے۔باقی نماز، روزہ ، حج ،زکٰوۃ جیسے مسائل کے لیے علماءکرام سے رابطہ رکھیں۔لیکن مکمل قرآن ہر صورت خود سمجھ کر پڑھیں تاکہ خدا کا خالص اور مکمل پیغام آپ تک پہنچ سکے۔چاہے ترجمہ پڑھیں یا عربی سیکھیں۔ اور اگر قرآن سمجھنے کے لیے چودہ علم حاصل کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں توچودہ علم حاصل کریں یا کسی ماہر اُستاد کی ضرورت محسوس کرتےہیں تو اُس کی شاگردی اختیار کریں۔ شکریہ)

2013 مارچ
ناصر محمود ( پروموٹر : ترجمہ ءقرآن)

No comments:

Post a Comment