بقول بخاری- ایک نبی علیہ السلام
کا چیونٹیوں کے خلاف جہاد
بخاری صاحب فرماتے ہیں کہ ---
باب : جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
باب : جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
حدثنا یحی بن بکیر ثنا
اللیث عن یونس عن ابن شھاب عن سعید بن المسیب و ابی سلمۃ ان اباھریرۃ قال سمعت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول قرصت نملۃ نبیا من الانبیاء فامر بقریۃ النمل
فاحرقت فاوحی اللہ الیہ ان قرصتک نملۃ احرقت امۃ من الامم تسبح اللہ---
بخاری جلد اول ص 424---
ابو ھریرہ روایت کرتے ہیں رسول
اللہ صلی اللہ علہ وسلم سے کہ میں نے آپ ص
سے سنا کہ وہ فرما رہے تھے کہ اللہ کے انبیاء میں سے ایک نبی اللہ کو ایک چیونٹی
نے کاٹ لیا تو اللہ کے اس نبی نے حکم دیا کہ چیونٹوں کے گائوں کو جلادیا جائے اور
اس چیونٹیوں کے گائوں کو جلادیا گیا پھر اللہ نے اپنے اس نبی کو وحی کی کہ تمھیں
تو ایک چیونٹی نے کاٹا تھا اور تونے امتوں میں سے ایک امت کو جلادیا جو اللہ کی
تسبیح کرتی تھی---