Friday, February 22, 2013

خلاف قرآن کیا ہے ؟



خلاف  قرآن کیا ہے ؟

آیت
آیت سے مراد ” نشانی“ ھے۔ قرآن مجید کی ھر آیت مضمون اور اسلوب کے لحاظ سے اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ھے۔ اسی لیے اسے آیت کھا گیا ھے ۔
آیات کی حد بندی توقیفی ھے،یعنی رسول خدا (ص) کے فرمان سے ہمیں معلوم ھوتا ھے کہ ایک مکمل آیت کتنے الفاظ اورکن عبارا ت پرمشتمل ھے۔ چنانچہ حروف مقطعات مثلاً کھیعصایک آیت ھے، جب کہ اس کے برابر حروف پر مشتمل حمعسق دو آیتیں شمار ھوتی ھیں۔
قرآن مجید کی کل آیات چھ ہزار چھ سو (۶۶۰۰) ھیں[3] قرآن مجید کے کل حروف تین لاکھ تئیس ہزار چھ سو اکہتر( ۳۲۳۶۷۱) ھیں،جب کہ طبرانی کی روایت کے مطابق حضرت عمر سے مروی ھے : القرآن الف الف حرف یعنی قرآن دس لاکھ (۱۰۰۰۰۰۰) حروف پر مشتمل ھے۔ [4] بنا بریں موجودہ قرآن سے چھ لاکھ چھہتر ہزار تین سو انتیس (۶۷۶۳۲۹) حروف غائب ھیں۔
حق تو یہ تھا کہ اس روایت کو خلاف قرآن قرار دے کر رد کر دیا جاتا، مگر علامہ سیوطی فرماتے ھیں:
وَ قَدْ حُمِلَ ذَلِکَ عَلَی مَا نُسِخَ رَسْمُہ مِنَ الْقُرْآنِ ایضاً اِذ الْمُْوجُوْدُ اَلْآنَ لاَ یَبْلُغُ ھَذَا الْعَدَدَ ۔[5]
روایت کو اس بات پر محمول کیا گیا ھے کہ یہ حصہ قرآن سے منسوخ الرسم ھوگیا ھے کیونکہ موجودہ قرآن میں اس مقدار کے حروف موجود نھیں ھیں ۔
کتناغیرمعقول موٴقف ھے کہ قرآن کا دو تھائی منسوخ الرسم ھو جائے اور صرف ایک تھائی باقی رہ جائے؟!

No comments:

Post a Comment