Showing posts with label خلاف قرآن. Show all posts
Showing posts with label خلاف قرآن. Show all posts

Friday, November 16, 2012

کتاب امام بخاری کا ختم نبوت پر ڈاکہ

کتاب امام  بخاری  کا  ختم  نبوت  پر ڈاکہ

یہاں میں بخاری جلد اول کے باب کیف کان بدأ الوحی کی حدیث نمبر3 پر تبصرہ کرنا چاہتا ہوں ۔ چونکہ حدیث خاصی لمبی ہے اس لئے طوالت کی وجہ سے اس کا سارا متن نقل نہیں کررہا ہوں۔اس لئے متعلقہ جملے نقل کرکے تبصرہ کرتاچلوں گا ۔
 یہ حدیث وحی کی ابتدائی کیفیت بیان کرنے کے لئے بنائی گئی ہے ۔
 اس کی روایت حضرت بی بی عائشہؓ کی طرف منسوب کی گئی ہے جبکہ وحی کی ابتداء کا تعلق ،عمرؓ اور رفاقت رسول کے لحاظ سے بی بی خدیجہؓ سے بنتا ہے ۔

Saturday, October 20, 2012

انجمن تحفظ متن قرآن ملت اسلامیہ عالم اسلام



انجمن تحفظ متن قرآن ملت اسلامیہ عالم اسلام

احتجاج احتجاج احتجاج

اٹھو! ورنہ حشر نہ ہوگا پھر کبھی
دوڑو کہ زمانہ چال قیامت کی چل پڑا

حدیث شریف مِثل قران، کتاب اللہ تو نہیں، تو وحی اللہ بھی نہیں ہے !!!



حدیث شریف مِثل قران، کتاب اللہ تو نہیں، تو وحی اللہ بھی نہیں ہے !!!

::::: حدیث شریف مِثل قران ، کتاب اللہ تو نہیں ، لیکن وحی اللہ ہے :::::

قرآن کا دعوی تھا کہ "قرآن کی مثل آیت" بنا کر لاؤ اگر سچے ہو۔ کفار نے "قرآن کی مثل آیت" بنانے کے قرآنی چیلنج کا جواب "قرآن کی مثلہ معہ، وحی غیر متلو، جھوٹی احادیث" بنا کر دیا !!!

تمام منکر حدیث اس حدیث کو مانتے ہیں !!!

18 -
گروی رکھنے کا بیان : (56)
کھجور میں پیوند لگانا

Friday, October 19, 2012

خلاف قرآن جعلی مشاجرات صحابہ اکرام ؓ


خلاف قرآن جعلی مشاجرات صحابہ  اکرام ؓ

مشاجرات صحابہ کس چڑیا کا نام ہے ؟؟؟

قرآن کی شہادت کے باوجود یہ راویوں کی کھیپ اگر اصحاب محمد پر ارتداد اور قرآن میں تبدیلی کی جھوٹی حدیثیں گھڑ کر مشہور کریں تو سمجھ لو کہ ان کو دنیا میں قرآن کے خلاف بے اعتمادی پھیلانی مقصود ہے کہ اس کتاب کے حاملین اگر ایسے ویسے ہیں تو یقیناً کتاب محفوظ نہیں رہی ہوگی۔ اسی لئے تو راویوں اور اس کے ہمنواؤں نے مشہور کر رکھا ہے کہ حضرت عمرؓ نے جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ رجم کی آیت اور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلا کرو۔ یہ دونوں آیتیں پہلے ہم پڑھا کرتے تھے آج کل وہ قرآن میں نظر نہیں آرہی ہیں ۔

Sunday, September 23, 2012

نزول عیسٰی علیہ السلام کا قرآنی تصور : ڈاکٹر خالد ظہیر


نزول عیسٰی علیہ السلام کا قرآنی تصور : ڈاکٹر خالد ظہیر

The Return of Jesus and Qur'anic Interpretation (1)

Question:
I read your article on "The second-coming of Jesus PBUH". However, I was not quite satisfied because of the following evidence held against your view:

Wednesday, August 29, 2012

بخاری کا خلاف قرآن آل رسول کا تصور



بخاری کا خلاف قرآن  آل  رسول  کا  تصور

قرآن دشمنی پر مناقب کا غلاف: عائشہ کے ساتھ تعظیمی جملہ نہیں

عائشہ کے نام کے ساتھ کچھ بھی نہ لکھنا اور فاطمہ کے نام کے ساتھ علیھا السلام لکھنا کیا معنی رکھتا ہے؟

بخاری کی فقہ سے بخاری کا تعارف

حد ثنا علیّ ان فاطمہ علیھا السلام اشتکت ما تلقی من الرحیٰ مما تطحن فبلغھا ان رسول اللہ ﷺ اتی بسبی فاتتہ تسالہ خادما فلم توافقہ فذکرت لعائشہ فجاء النبی ﷺ فذکرت ذالک عائشہ لہ فاتانا وقد دخلنا مضاجعنا فذھبنا لنقوم فقال علی مکانتکما حتی وجدت برد قدمیہ علی صدری فقال الا ادلکما علی خیر مما سألتماہ اذا اخذ تما مضا جعکمافکبر اللہ اربعا وثلاثین واحمد ا ثلاثا وثلاثین و سبحا ثلاثا وثلاثین فان ذالک خیر لکما مما سأ لتماہ ۔
حدیث نمبر354باب نمبر248کتاب الجہاد و السیر ، بخاری

خلاصہ :
 حدیث بیان کی ہمارے ساتھ علی نے کہ فاطمہ علیہا السلام نے شکایت کی کہ آٹا پیسنے کی چکی سے اسے تکلیف پہنچ رہی تھی۔ ایک دن اسے خبر پہنچی کہ رسول اللہ کے پاس قیدی لائے گئے ہیں تو یہ بھی ان کے پاس اپنے لئے ایک خادم کے طور پر قیدی لینے گئی ۔لیکن اسے مدعا پیش کرنے کا موقع نہیں ملا تو عائشہ سے اپنے آنے کا مقصد بیان کرکے گھر واپس آئی ۔
تو جب رسول اللہ گھر آئے تو عائشہ نے اسے وہ ماجرا سنایا پھر رسول اللہ سیدھے ہمارے گھر آئے جبکہ ہم اپنی آرام گاہ میں داخل ہو چکے تھے تو ہم اٹھنے لگے رسول اللہ کیلئے تو فرمایا اپنی جگہ پر رہیں ۔
 میں نے رسول اللہ کے پاؤں کی ٹھنڈک کو اپنے سینے پر محسوس کیا ۔
پھر فرمایا کہ تم نے جس چیز کا مطالبہ کیا ہے کیوں نہ اس سے اچھی کا تمہیں بتاؤں۔ وہ یہ کہ تم سوتے وقت 34بار اللہ اکبر،33بار الحمد للہ اور33بار سبحان اللہ پڑھا کرو ۔یہ تمہارے لئے خادم مانگنے اور رکھنے سے بہتر ہے۔

تبصرہ:
 یہ حدیث قرآن کی آیت :
 
مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُثْخِنَ فِي الْأَرْضِ ۚ تُرِيدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا وَاللَّهُ يُرِيدُ الْآخِرَةَ ۗ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (8:67)
پیغمبر کو شایان نہیں کہ اس کے قبضے میں قیدی رہیں جب تک (کافروں کو قتل کر کے) زمین میں کثرت سے خون (نہ) بہا دے۔ تم لوگ دنیا کے مال کے طالب ہو۔ اور خدا آخرت (کی بھلائی) چاہتا ہے۔ اور خدا غالب حکمت والا ہے ۔
 یعنی رسول اللہ کو کسی کو قیدی بنانے کی اجازت نہیں ہے کے خلاف ہے۔
اس لئے خلاف قرآن ہونے کے ناطے جھوٹی جعلی اور بوگس روایت ہے ۔