Saturday, October 20, 2012

انجمن تحفظ متن قرآن ملت اسلامیہ عالم اسلام



انجمن تحفظ متن قرآن ملت اسلامیہ عالم اسلام

احتجاج احتجاج احتجاج

اٹھو! ورنہ حشر نہ ہوگا پھر کبھی
دوڑو کہ زمانہ چال قیامت کی چل پڑا


امت مسلمہ کے غیرتمندمؤمنو! مسلمانو! اللہ کی پاک کتاب قرآن حکیم زمانہ نزول سے لیکر آج تک پریس کے ایجاد ہونے سے پہلے اور اس کے ایجاد ہونے کے بعد جس عربی مبین میں اللہ نے نازل فرمائی تھی، بعینہٖ اسی طرح لکھی جاتی رہی ہے اور شائع ہوتی آرہی ہے قرآن کے متن اور ٹیکسٹ کی حفاظت کا جو ذمہ اللہ عزوجل نے اپنے اوپر لیا تھا وہ سچا ہوتا آرہا تھا، اور آرہا ہے، لیکن دشمنان اسلام والقرآن کو شروع اسلام سے لیکر ہماری اس کتاب مقدس سے بیر تھا کہ کسی طرح سے وہ لوگ اس کا بھی وہ حشر کریں، جس طرح کہ انہوں نے اپنی کتابوں کا یحرفون الکلم کی قرآنی شہادت کے مطابق تحریفی آپریشن کیا، سو ان دشمنوں نے قرآن میں تحریفات کرنے کیلئے پہلے پہل تو جناب رسول اللہ کے نام سے منسوب کرکے ایک جھوٹی روایت بنائی کہ نزل القرآن علی سبعۃ احرف، یعنی قرآن سات حرفوں (قرائتوں) پر نازل کیا گیا ہے، سو عالمی سامراج اپنی لے پالک تحریک وہابیت کی سرپرست حکومت سعودیہ کے ہاتھوں قرآئات کی روایات کی آڑ میں ایسے ایڈیشن چھپوا چکا ہے جنہیں وہ ان علائقوں میں روانہ کرتے رہتے ہیں جہاں قرآن کو بن سمجھے ثوابوں کیلئے پڑہنے کا رواج ہو، اور اب پاکستان میں بھی وہابیت کا علمبردار فرقہ اہل روایت جن کا وجود برطانوی سامراج کا مرہون منت ہے اور سعودی حکومت کے ریالوں سے انہیں آکسیجن حاصل ہوتا رہتا ہے انہوں نے اپنے ایک رسالہ ’’رشد‘‘ کا خصوصی نمبر قرائتوں کے حوالہ سے شائع کیا ہے جس کے اندر انہوں نے پاکستان میں بھی عربی مبین قرآن کے بجاء سات قرائتوں والی تحریفات کے ایڈیشن چھپواکر پاکستان میں عام کرنے کا عندیہ دیا ہے، میرے مؤمن اور مسلمان بھائیو! اللہ نے قرآن کی حفاظت کا جو ذمہ اپنے اوپر لیا ہوا ہے، تو اس حقیقت کو اچھی طرح سے سمجھا جائے کہ اللہ اپنے کام اپنے بندوں کے ہاتھوں سرانجام دیتا ہے، اس لئے تو انبیاء کرام دعوت دیتے تھے کہ ’کونواانصاراللہ‘‘ یعنی اللہ کے مددگار بنو! سو پوری امت مسلمہ کو اپیل کرتے ہیں کہ اس فتنہ تحریف قرآن کے خلاف اپنا اپنا فرض ادا کریں! ساتھ ساتھ میں حکومت پاکستان کو بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی اپنی ذمہ داری کو نبھائے اور حکومت سعودیہ اور انکی تحریک وہابیت کے قرآن دشمن جراثیم کو اس مذموم عمل سے روکے۔ اور دشمنان اسلام کے ایسے عزائم کو بھانپ کر علامہ اقبال نے کہا تھا کہ
’’
چوکفر از کعبہ برخیزد کجا ماند مسلمانی‘‘

اب تو ایس ایم ایس کے ذریعہ سے ایسے بھی اطلاعات گردش کر رہے ہیں کہ قرآن کی ایک سوچودہ سورتوں کے بجاء امریکہ اور ترکیہ میں ستر سورتوں پر مشتمل قرآن کے ایڈیشن شائع کرائے گئے ہیں، جن کی سورتوں کی شروعات سے بسم اللہ کو ہٹاکر اس کی جگہ پر فاتحہ لکھا گیا ہے۔

عزیزاللہ بوہیو کنوینر
انجمن تحفظ متن قرآن ملت اسلامیہ عالم اسلام

No comments:

Post a Comment