Showing posts with label عورت. Show all posts
Showing posts with label عورت. Show all posts

Monday, November 19, 2012

حدیث : عورت منحوس شیطان کی شکل میں اور مرد فرشتہ



حدیث : عورت منحوس شیطان  کی  شکل میں اور  مرد  فرشتہ

کیا بصیرت حق کے نزدیک اپنی بیوی سے صحبت کرنا بے حیائی ہے ۔

18 - نکاح کا بیان : (171)
اس آدمی کے بیان میں جس نے کسی عورت کو دیکھا اور اپنے نفس میں میلان پایا تو چاہیے کہ وہ مرد اپنی بیوی یا لونڈی سے آکر صحبت کر لے ۔

حدثنا عمرو بن علي حدثنا عبد الأعلی حدثنا هشام بن أبي عبد الله عن أبي الزبير عن جابر أن رسول الله صلی الله عليه وسلم رأی امرأة فأتی امرأته زينب وهي تمعس منية لها فقضی حاجته ثم خرج إلی أصحابه فقال إن المرأة تقبل في صورة شيطان وتدبر في صورة شيطان فإذا أبصر أحدکم امرأة فليأت أهله فإن ذلک يرد ما في نفسه

صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 914      حدیث مرفوع         مکررات 5 متفق علیہ 3 
 عمر بن علی، عبدالاعلی، ہشام بن ابی عبد اللہ، ابی زبیر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک عورت کو دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیوی زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس آئے اور وہ اس وقت کھال کو رنگ دے رہی تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی حاجت پوری فرمائی پھر اپنے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف تشریف لے گئے تو فرمایا کہ عورت شیطان کی شکل میں سامنے آتی ہے اور شیطانی صورت میں پیٹھ پھیرتی ہے پس جب تم میں سے کوئی کسی عورت کو دیکھے تو اپنی بیوی کے پاس آئے۔

Sunday, November 18, 2012

عورت کی ویلیو بخاری کی نظر میں



عورت کی ویلیو بخاری  کی نظر میں

باب ما یتقی من شوم المرئۃ---
عورت کی نحوست اور بد بختی سے بچنے کا باب---
و قولہ تعالی ان من ازواجکم و اولادکم عدوا لکم ---
 بخاری نے اس آیت سے دلیل پکڑی کہ ساری عورتیں منحوس ہیں---
 آگے بخاری نے پہلی روایت مین کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ---
الشوم فی المرءۃ و الدار و الفرس---
 تین چیزوں میں نحوست ہوتی ہے ، عورت، گھر اور گھوڑے میں---

مسلم کے ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تعارف



مسلم کے ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تعارف

حدثنا عمرو بن علی قال حدثنا عبد الاعلی قال حدثنا ھشام بن ابی عبد اللہ عن ابی الزبیر عن جابر ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رای امرءۃ فاتی امرءتہ زینب وھی تمعس منیئۃ فقضی حاجتہ ثم خرج الی اصحابہ فقال ان المرءۃ تقبل فی صورۃ شیطان و تدبر فی صورۃ شیطان فاذا بصر احدکم امرءۃ فلیات اھلہ فان ذالک یرد ما فی نفسہ---
 مسلم جلد اول ص 449---
 قدیمی کتب خانہ کراچی---
 صحابی جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کو دیکھا تو اپنی بیوی زینب کے پاس آئے اور وہ اس وقت کوئی کھا ل صحیح کر رہی تھیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اپنی حاجت پوری کی پھر باہر صحابہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا عورت شیطان کی صورت میں آگے اور پیچھے آتی ہے اس لئے اگر آپ کسی عورت کو دیکھیں تو اپنی بیوی کے پاس آئیں کیوں کہ وہ آپ کے نفس میں جو کچھ ہے اس کو ختم کرتی ہے---

بخاری کا لطیفہ



بخاری کا لطیفہ

بھڑیئے نے اور گائے نے بولا اور باتیں کی ---
انسانوں سے انسانی زبان میں ---
بخاری کا لطیفہ ---
عن ابی ھریرۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال بینما رجل راکب علی بقرۃ التفتت الیہ فقالت لم اخلق لھذا خلقت للحراثۃ قال اامنت بہ انا و ابوبکر و عمر و اخذ الذئب شاۃ فتبعھا الراعی فقال لہ الذئب من لھا یوم السبع یوم لا راعی لھا غیری قال اامنت بہ انا و ابوبکر و عمرقال ابو سلمۃ و ما ھما یومئذ فی القوم ---
 بخاری جلد اول ---
ص 312-ابوھریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک شخص گائے پر سوار تھا تو گائے نے اس کی طرف منہ کرکے بولی میں اس کے لئے پیدا نہیں کی گئی میں تو کھیتی باڑی کے لئے پیدا کی گئی ہوں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اور ابوبکر اور عمر اس پر ایمان لائے -اور ایک بھیڑیئے نے ایک بکری کو اٹھایا تو چرواہا اس کے پیچھے لگا تو بھیڑیئے نے اس سے کہا کہ --سبع والے دن-- جس دن ان کا کوئی چرواہا نہیں ہوگا ،میرے سوا ---اس دن ان کی کون حفاظت کرے گا ---

بخاری کا صریح جھوٹ--- سات سال سخت ترین قحط


بخاری کا صریح جھوٹ--- سات سال سخت ترین قحط

قرآن مجید کی آیت مبارکہ ہے فارتقب یوم تاتی السماء بدخان مبین یغشی الناس ھذا عذاب الیم---
سورہ دخان—
اس آیت کا تفسیر کرتے ہوئے پورے ایک پیج پر چار روایتوں مین اس کا تفسیر بیان کیا ہے ----
بخاری جلد 2، ص 714 ، تفسیر سورہ دخان------
جس میں فرماتے ہیں صحابی رسول عبد اللہ بن مسعود کی وساطت سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ پاک سے قریش کے خلاف دعا مانگی کہ اے اللہ ان قریش کو ، یوسف علیہ السلام کی سات سالوں کی طرح سات سال قحط میں مبتلا کر اور پھر اللہ نے یہ دعا قبول کرتے ہوئے قریش کو قحط مین مبتلا کیااور سخت قحط ہوا کہ قریش نے ہڈیاں اور مردار کھاتے تھے اور وہ قحط اتنا سخت تھا کہ بھوک کی وجہ سے آنکھوں کے آگے کافروں کو اندھیرا اور دھواں چھاجاتا تھااور آسمان تک ان کو دھواں نظر آتا تھا تو اس اندھیرے اور دھویں کا ذکر کیا ہے اللہ پاک نے اس آیت مبارکہ میں یعنی یوم تاتی السماء بدخان مبین میں دخان مبین سے یہ مراد ہے ---

Monday, November 5, 2012

عورت کی ختنہ کا ذکر : Female Circumcision



عورت کی ختنہ کا ذکر


Female Circumcision for Enjoyment



140 - لباس کا بیان : (205)
عورت کی ختنہ کا ذکر

وعن أم عطية الأنصارية أن امرأة كانت تختن بالمدينة . فقال له النبي صلى الله عليه وسلم لا تنهكي فإن ذلك أحظى للمرأة وأحب إلى البعل . رواه أبو داود وقال هذا الحديث ضعيف وراويه مجهول .

مشکوۃ شریف:جلد چہارم:حدیث نمبر 391                       
 اور حضرت ام عطیہ انصاری رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مدینہ میں ایک عورت تھی جو (عورتوں کی ) ختنہ کیا کرتی تھی (جیسا کہ اس زمانہ میں عورتوں کی ختنہ کا بھی رواج تھا ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک دن ) اس عورت سے فرمایا کہ " ٹنہ کو " زیادہ مت کاٹا کرو (بلکہ تھوڑا سا اوپر سے کاٹ دیا کرو ) کیونکہ یہ (یعنی زیادہ نہ کاٹنا ) عورت کے لئے بھی بہت لذت بخش ہوتا ہے اور مرد کو بھی بہت پسندید ہوتا ہے (یعنی اگر اس کو زیادہ کاٹ دیا جائے تو جماع میں نہ عورت کو لذت ملتی ہے اور نہ مرد کو ) ابوداؤد نے اس روایت کو نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث ضعیف ہے اور اس کے راوی مجہول ہیں ۔"