Sunday, November 18, 2012

عورت کی ویلیو بخاری کی نظر میں



عورت کی ویلیو بخاری  کی نظر میں

باب ما یتقی من شوم المرئۃ---
عورت کی نحوست اور بد بختی سے بچنے کا باب---
و قولہ تعالی ان من ازواجکم و اولادکم عدوا لکم ---
 بخاری نے اس آیت سے دلیل پکڑی کہ ساری عورتیں منحوس ہیں---
 آگے بخاری نے پہلی روایت مین کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ---
الشوم فی المرءۃ و الدار و الفرس---
 تین چیزوں میں نحوست ہوتی ہے ، عورت، گھر اور گھوڑے میں---
 اور دوسری اور تیسری روایت میں کہا ہے کہ ان کان الشوم فی شیء ففی الدار و المرءۃ و الفرس---
 کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر نحوست ہے تو وہ عورت اور گھر اور گھوڑے میں ہے بخاری جلد دوم ص 763 اور اسی روایت کو جلد دوم ص 859 پر اس طرح کہا ہے کہ انما الشوم فی ثلاث فی المرءۃ والفرس و الدار ---
 بیشک نحوست عورت اور گھر اور گھوڑے میں ہے اور پھر اسی اوپر والے باب میں عورتوں کو مردوں کے خلاف فتنہ قرار دیا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ما ترکت بعدی فتنۃ اضر علی الرجال من النساء ---
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اپنے بعد کسی اور فتنہ کو اس عورت کے فتنہ سے زیادہ نقصان دہ نہیں چھوڑا ---
یہ ہی ایک فتنہ ہے جو میرے بعد مردوں کے لئے سب سے زیادہ نقصان دہ فتنہ ہے---
 تو عورت مردوں کے لئے فتنہ ہیں اور بہت بڑا فتنہ, دنیا کا عورت ہے---
اور منحوس ہیں---
 یہ ہیں رسول اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ریمارکس عورتوں کے متعلق بخاری کے مطابق---

Baseerat E Haq

No comments:

Post a Comment