Saturday, August 11, 2012

اُمتِ مسلمہ کی دُعا

اُمتِ مسلمہ کی دُعا

قرآن بنایا تو نے اپنا ، کتنا ہی آسان
ہم نہ سمجھے ، ہم نہ سمجھے ، نکلے ہم نادان

ہر غلطی کا ، ہر غلطی کا ، کرتے ہیں اقرار
شیطان کے ساتھی بن بیٹھے ، بھول گئے قرآن

دے دے اللہ ، دے دے اللہ ، ہم سب کو قرآن
جس سے راضی ، تو ہو ہم سے ، دے ایسا ایمان

ایسے ہم سے کام کرا ، تو ہو جن سے راضی
شیطان ہم سے کھیل رہا ہے ، جیت نہ جائے بازی

ہم کو بنا دے دنیا بھر کے نیکوں کا امام
تجھ کو کر لیں راضی ہم ، کر کے اچھے کام

دے دے دنیا ،  دے دے جنت ، سب کچھ دے دے ہم کو
صبح کا بھولا ، بھولا نہیں ، جب گھر وہ لوٹے شام

دے دے اللہ ، دے دے اللہ ، ہم سب کو تو معافی
دنیا میں جو ذلت کمائی ، ہمارے لیے ہے کافی

سمجھا  نہیں  قرآن  جو  ،  اُس  کا  غم  ہی  کھاتا جائے
اب رحمت تیری ،  رحمت تیری ،  رحمت  بھاگی  آئے
کر قبول دُعا ہماری اور کدھر ہم بھاگیں
صدیوں لمبی نیند کے بعد ، آخر ہم بھی جاگیں

از قلم : ناصر محمود

No comments:

Post a Comment