Saturday, August 11, 2012

آؤ سمجھیں قرآن کو


آؤ سمجھیں قرآن کو

نبی تو لے کے آئے تھے ، قرآن دوستو
ہم ہیں خوش ، قصے کہانیوں پہ دوستو

کون ہے جو کہتا ہے ، قران کو تو سمجھو
میرا سلام اُسے ، پیش کرو دوستو

کوئی دین کا بیوپاری ، کوئی پیٹ کا پجاری
وہ کون ہے بھائیو ، جو فکر کرے ہماری

جو قرآن کا نہ کہیں ، وہ کیا مذہبی راہنما ہیں
شیطان کے ساتھی ، وہ صرف ہیں مداری

قرآن وہ راہ دکھائے ، جو صراطِ مستقیم ہے
قصے کہانیاں تو ، شیطانوں کی تقسیم ہے
 
عشقِ رسول میں ، پڑھو ترجمہ قرآن کا
شیطان ہے ہمارا دشمن ، کرو فکر ایمان کا

فکرِ قرآن اصل میں ، فکرِ رسول ہے
 
یہی عشقِ رسول ہے ، جو خدا کو قبول ہے
 
 
ہم ہی تھے بے وقوف ، کیوں چھوڑا قرآن کو
کل سے نہیں ، آج سے ، آؤ سمجھیں قرآن کو

از قلم : ناصر محمود

No comments:

Post a Comment