قرآن
عورتوں کے لیے، اللہ کی لونڈیوں کو مسجدوں سے نہ روکو۔
يَا مَرْيَمُ اقْنُتِي لِرَبِّكِ وَاسْجُدِي وَارْكَعِي مَعَ الرَّاكِعِينَ
(3:43)
مریم اپنے پروردگار کی فرمانبرداری کرنا اور سجدہ کرنا اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرنا
"O Mary! worship Thy Lord devoutly: Prostrate thyself, and bow down (in prayer) with those who bow down."
مشکوۃ شریف:جلد اول:حدیث نمبر 1404
" اور حضرت ام عطیہ فرماتی ہیں کہ ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم عید و بقرہ عید کے دن ان عورتوں کو (بھی ) جو ایام والی ہوں (یعنی جو ایام سے ہوں یا یہ کہ جو بالغ ہوں) اور (بھی جو پردہ نشین ہوں (گویا یا تمام عورتوں کو) عید گاہ لے چلیں اور یہ سب مسلمانوں کی جماعت اور دعا میں شریک ہوں۔ نیز جو عورتیں ایام سے ہوں وہ نماز پڑھنے کی جگہ سے الگ رہیں" ایک عورت نے عرض کیا کہ " یا رسول اللہ ! ہم میں سے جس کے پاس چادر نہیں (وہ کیا کرے؟) " آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ " اسے ساتھ والی چادر اڑھا دے۔" (صحیح البخاری و صحیح مسلم)
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 856 حدیث مرفوع مکررات 20 متفق علیہ 13
عبداللہ بن محمد، شیابتہ، ورقائ، عمروبن دینار، مجاہد، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عورتوں کو مسجد میں رات کے وقت جانے کی اجازت دے دو۔
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 857 حدیث مرفوع مکررات 20 متفق علیہ 13
یوسف بن موسی، ابواسامہ، عبیداللہ بن عمر، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک عورت فجر اور عشاء کی نماز کیلئے مسجد میں جماعت میں شریک ہوتی تھی، تو اس سے کہا گیا کہ تم کیوں باہر نکلتی ہو، جب کہ تمہیں معلوم ہے کہ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کو برا سمجھتے ہیں اور انہیں اس پر غیرت دلائی جاتی ہے، تو اس عورت نے کہا کہ پھر انہیں کون سی چیز اس بات سے روکتی ہے کہ وہ مجھے اس منع کریں، لوگوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان انہیں اس سے مانع ہے کہ اللہ کی لونڈیوں کو مسجدوں سے نہ روکو۔
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 984 حدیث مرفوع مکررات 20 متفق علیہ 13
حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، سالم بن عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اپنی عورتوں کو مساجد سے نہ روکو جب وہ تم سے اس کی اجازت طلب کریں بلال بن عبداللہ نے عرض کیا اللہ کی قسم ہم ان کو ضرور منع کریں گے جس پر حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان پر اس قدر سخت ناراضگی کا اظہار کیا کہ اتنا کسی پر ناراض نہ ہوئے تھے اور فرمایا میں تجھ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کی خبر دیتا ہوں اور تو کہتا ہے کہ ہم ان کو ضرور منع کریں گے۔
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 987 حدیث مرفوع مکررات 20 متفق علیہ 13
ابوکریب، ابومعاویہ، اعمش، مجاہد، ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم عورتوں کو رات کے وقت مساجد کی طرف نکلنے سے نہ روکو تو ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے نے عرض کیا کہ ہم تو ان کو نہیں جانے دیں گے تاکہ وہ اس کو دھوکہ و فریب کا ذریعہ نہ بنالیں ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے بیٹے کو خوب ڈانٹا اور فرمایا کہ میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قول نقل کرتا ہوں اور تو کہتا ہے ہم ان کو اجازت نہیں دیں گے۔
موطا امام مالک:جلد اول:حدیث نمبر 416
عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مت منع کرو اللہ جل جلالہ کی لونڈیوں کو مسجد میں آنے سے ۔
مشکوۃ شریف:جلد اول:حدیث نمبر 1075
" اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اور یتیم نے اپنے مکان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز (جماعت سے ) پڑھی اور ام سلیم ہمارے پیچھے تھیں۔ " (صحیح مسلم)
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 223 حدیث مرفوع مکررات 20 متفق علیہ 13
علی بن عبداللہ ، سفیان، زہری، سالم، سالم کے والد کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کی بیوی مسجد میں جانے کے لئے تم سے اجازت طلب کرے تو تم منع نہ کرو۔
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 989 حدیث مرفوع مکررات 20 متفق علیہ 13
محمد بن حاتم، ابن رافع، شبابہ، عمرو، مجاہد، ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عورتوں کو رات کے وقت مساجد کی طرف جانے کی اجازت دے دو تو ان کے بیٹے جن کو واقد کہا جاتا ہے نے عرض کیا وہ جب وہاں جانے کو دھوکہ و فریب کا ذریعہ بنائیں تو ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کے سینہ پر ضرب ماری اور فرمایا میں تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان کرتا ہوں اور تو کہتا ہے نہیں۔
جامع ترمذی:جلد اول:حدیث نمبر 555 حدیث مرفوع مکررات 20 بدون مکرر
نصر بن علی، عیسیٰ بن یونس، اعمش، مجاہد سے روایت ہے کہ ہم ابن عمر کے پاس تھے کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عورتوں کو رات کے وقت مسجدوں میں جانے کی اجازت دو اس پر انکے بیٹے نے کہا اللہ کی قسم ہم انکو اس کی اجازت نہیں دینگے کیونکہ یہ اسے فساد کا حیلہ بنائیں گى ابن عمر نے فرمایا اللہ تیرے ساتھ ایسا کرے اور ویسا کرے میں تمہیں بتا رہاں ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اور تم کہتے ہو کہ ہم اجازت نہیں دیں اس باب میں ابوہریرہ زید بن خالد اور زینب جو عبداللہ بن مسعود کی زوجہ ہیں سے بھی روایت ہے امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں ابن عمر کی حدیث حسن صحیح ہے
سنن ابوداؤد:جلد اول:حدیث نمبر 565 حدیث مرفوع مکررات 20 بدون مکرر
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، ابومعاویہ، اعمش، مجاہد سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ عورتوں کو رات کے وقت مسجد جانے کی اجازت دو۔ (یہ سن کر) ان کے ایک بیٹے نے کہا کہ بخدا ہم تو انکو اجازت نہ دیں گے کیونکہ اس طرح وہ گھر سے باہر نکلنے کا) بہانہ تراش لیں گی پس بخدا ہم انکو اسکی اجازت نہ دیں گے مجاہد کہتے ہیں کہ (معارضہ حدیث پر) عبداللہ بن عمر سخت ناراض ہوئے اور بیٹے کو بہت برا بھلا کہا اور فرمایا کہ میں حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر رہا ہوں کہ عورتوں کو اجازت دو اور تو کہتا ہے کہ ہم اجازت نہ دیں گے۔
No comments:
Post a Comment